voters in punjab

ضلع منڈی بہاؤالدین میں سو سال کی عمر کے 1،975 ووٹرز ہیں

پنجاب میں سو سال سے زیادہ عمر کے 73 ہزار 718 ووٹرز، سب سے زیادہ ضلع لاہور میں، ضلع منڈی بہاؤالدین میں سو سال کی عمر کے 1،975 ووٹرز ہیں. الیکشن کمیشن نے تصدیق شروع کردی

شیخوپورہ+ منڈی بہائوالدین (نمائندہ جنگ سے) پنجاب میں سو سال سے زیادہ عمر کے 73 ہزار 718 ووٹرز ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ان کی تصدیق شروع کردی ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کونادرا کی طرف سے ان بزرگ ووٹرز کی فہرست فراہم کی گئی ہے ۔ ان میں تقریباً 35 فیصد خواتین ہیں ۔

صوبے میں سو سال سے زیادہ عمر والے سب سے زیادہ 7397 ووٹر ضلع لاہور میں ہیں۔ دوسرے اضلاع میں سو سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد اس طرح ہے :فیصل آباد 6457 ، شیخوپورہ 2893، اٹک 1035 ،بہاولنگر 1586 ،بہاولپور 1933، بھکر 810 ،چکوال 948 ،چنیوٹ 997 ،ڈیرہ غازی خان 1431، گوجرانوالہ 3769، گجرات 2795 ،حافظ آباد 1372، اسلام آباد 969 ،جھنگ 1889 ووٹرز موجود ہے.

اسی طرح جہلم 911 ،قصور 2339، خانیوال 1661، خوشاب 1091، لیہ 777، لودھراں 630 ،منڈی بہاؤالدین 1975، میانوالی 1001، ملتان 2271 ،مظفر گڑھ 1667، ننکانہ صاحب 1029، نارووال 946، اوکاڑہ 2233، پاکپتن 1293 ،رحیم یار خان 2533 ،راجن پور 963 ،راولپنڈی 2861 ووٹرز ہیں.

اسی طرح ساہیوال 1986 ،سرگودھا 3113، سیالکوٹ 2901، ٹوبہ ٹیک سنگھ 1630 اور وہاڑی 1626۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان بزرگ ووٹروں کی ویری فکیشن کا کام فوری طور پر کرکے 13 اگست تک رپورٹ دی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں