karyana rate list mandi bahauddin today

ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش، پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی واضح ہدایات کی روشنی میں تمام اشیائے خوردونوش بالخصوص آٹا، چینی ، دالیں، پھلوں، سبزیوں کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 12 اگست 2022) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کو سوفیصد یقینی بنایا جائے گا، انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکومت کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو موثر بنانے کیلئے اپنا تعاون اور کلیدی کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ضروری اشیاء خوردونوش، پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے اورموجودہ حالات میں عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کے دورے کر کے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،کیونکہ ان کی حقیقی کارکردگی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عوام الناس کو فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریس کو ہدایت کی کہ کسی غریب اور چھوٹے دکاندار کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے بلکہ صریحاََ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عام بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ اور ریٹ بورڈ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں اور جو دکاندار اس پر عملدرآمد نہ کرے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں