Mandi Bahauddin Govt children hospital

منڈی بہاوالدین چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت، 4ماہ کا بچہ فوت ہو گیا، لواحقین سراپا احتجاج

منڈی بہاؤالدین: چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے چار ماہ کا بچہ فوت ہو گیا لواحقین سراپا احتجاج

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 19 جون 2021) افتخار احمد سکنہ مرالہ مورخہ 8 کو اپنے 4 ماہ کے بیٹے کو چلڈرن ہسپتال لے گیا بچے کو کچھ دنوں سے بخار تھا گرمی کی شدت سے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی تھی جس سے بچے کی حالت سیریس تھی تو انہوں نے ایمرجنسی پرچی لی اور ایمرجنسی وارڈ میں چلے گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ ڈاکٹر اظہر وحید صاحب وہاں موجود نہیں ہیں کیونکہ ان کے کیبن میں کسی بچے نے الٹی کر دی جس وجہ سے وہ وہاں سے چلے گئے.

ڈیڑھ گھنٹے کے بعد ڈاکٹر اظہر وحید بوسال آئے اور بچے کا چیک اپ کرنے سے انکار کر دیا کہ کمرے میں الٹی کی ہوئی ہے کسی نے جب تک وہ صاف نہیں ہو گی تب تک کسی کا بھی چیک اپ نہیں ہو گا بچے کے باپ نے انکی منت سماجت کی کہ میرا بیٹا سیریس ہے الٹی میں صاف کر دیتا ہوں خدارا میرے بیٹے کا. چیک اپ کریں جس پر ڈاکٹر صاحب کے الفاظ تھے بھائی آپکا بیٹا سیریس ہے تو میں کیا کروں؟

اور بل آخر 4 ماہ کا بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا . ہسپتال میں موجود نرس کا کہنا تھا کہ بچے کو ایک ڈریپ لگ جاتی جس سے بچے کے جسم کا پانی پورا ہو جاتا اور وہ ٹھیک ہو سکتا تھا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں