Chak Raib Rain water enters crops and residential areas

گزشتہ روز آپ کے علاقے میں کتنے ملی میٹر بارش ہوئی؟

آج بروز سوموار خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک /تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اورپنجاب میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، مری، گلیات اور خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کشمیر راولاکوٹ میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح مظفر آباد (شہر 43 اور ایئرپورٹ 39)، گڑھی دوپٹہ 37، کوٹلی 24، گلگت بلتستان استور 48، چلاس 21، سکردو 13، گلگت 09، بگروٹ 10، ہنزہ 04، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 47، کالام 39، دیر (بالائی 36 اور زیریں 34)، میرکھانی 36، دروش 31، پٹن 28، چترال 24، کاکول، مالم جبہ 22، پاراچنار، باچا خان ایئرپورٹ، بنوں 16، چراٹ، تخت بائی 11، پشاور (سٹی 10)

اسلام آباد (گولڑہ 19، زیرو پوائنٹ 13، ایئرپورٹ 08، بوکرا 06 اور سید پور 05)، مری 17، اٹک 10، جوہر آباد 05، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری اور شمس آباد 04)، منڈی بہاؤالدین 04، سیالکوٹ (ایئرپورٹ اور سٹی 03) ، چکوال 03، قصور 02، بہاولنگر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

کل منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں