malakwal police

ملکوال پولیس نے بین الاضلاعی موٹرسائیکل ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا

منڈی بہاءالدین: موٹر سائیکل ڈکیت گینگ گرفتار. ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن. بین الاضلاعی موٹرسائیکل ڈکیت گینگ جہانگیر عرف جانگی ساتھیوں سمیت گرفتار.ملزمان کے قبضے سے 20 عدد موٹرسائیکل برآمد

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 28 نومبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر تھانہ ملکوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی بین الاضلاعی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سرغنہ جہانگیر عرف جہانگیر عرف جانگو ولد غلام حسین قوم مسلم شیخ سکنہ شادیوالزل، نذر محمد ولد محمد حیات قوم ماچھی سکنہ رتو کالا بھیرہ، سبطین عباس ولد محمد حسین قوم جٹ سکنہ صابری محلہ، راول علی ولد شوکت عباس قوم اعوان سکنہ محلہ مولا نگر جنوبی کو گرفتار کر لیا

یہ بھی پڑھیں: پاہڑیانوالی پولیس نے 6 رکنی پیٹر انجن اور موٹر چور گینگ گرفتار کر لیا

یہ ملزمان مختلف اضلاع کو ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ اور 20 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں