منڈی بہاءالدین انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں: راتوں رات ضلعی افسران تبدیل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ضلع منڈی بہاءالدین کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں: راتوں رات منڈی بہاءالدین کے ضلعی افسران تبدیل، ڈپٹی کمشنر اور ڈپی پی او سمیت اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کے تبادلے. نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 نومبر 2021) گورنر پنجاب کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین امتیاز علی کے تبادلے کرکے انہیں فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احسان الحق ضیاء کو ڈی سی منڈی بہاوالدین کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے ہیں جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن انور سعید طاہر کو ڈی پی او منڈی بہاوالدین کااضافی چارج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس میں نیا موڑ، عدالت نے اے سی کے بعد ڈپٹی کمشنر کو بھی سزا کا حکم سنا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ چندروز سے جاری ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج منڈی بہاوالدین اور مذکورہ انتظامی افسران کے درمیان جاری چپقلش کے باعث حکام کی طرف سے یہ تبادلے کئے گئے ہیں۔۔۔۔۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں: راتوں رات ضلعی افسران تبدیل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!