میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین کرپشن کی آماجگاہ ہے۔ صرف میونسپل کمیٹی چوک سے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال تک سکول کالج والی سائیڈ پر فٹ پاتھ پر چلتے جائیں تو آٹھ مین ہول مدت سے کھلے نظر آئیں گے ۔ان میں روز لوگ گرتے ہیں۔
گزشتہ شام منشی محلہ کے شہری ارشد علی غوری بڑے مین ہول میں گر کر سخت زخمی ہوگئے جو کہ بروز پیر سے میونسپل کمیٹی کے خلاف قانونی عدالتی کارروائی کریں گے۔کھلے مین ہولز کی یہ تصاویر بتاریخ 16 اپریل صبح نو بجے کی ہیں۔بڑے مین ہول کے نیچے گندہ پانی بھی ہے اگر کوئی بچہ گرجائے تو اس کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں۔
اس کے ساتھ یہ امر کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے کہ میونسپل کمیٹی کے بدمعاش جتھے غریب رہڑی والوں پر کس طرح حملہ آور ہورہے ہیں جبکہ بھتہ دینے والے سڑکوں پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں۔ان بدمعاشوں سے درخواست ہے کہ کم از کم عید تک غریب مزدوروں پر ظلم بند کیا جائے۔
