وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کی زیر صدارت کاشت کاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی کیلئے زرعی انجینئرنگ گجرات اور محکمہ زراعت توسیع منڈی بہاوالدین نے مشترکہ طور پر زراعت ٹریننگ ہال منڈی بہاوالدین میں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06اپریل 2024) اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ شعبہ زراعت کی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ زراعت آلات کی سبسڈی پر فراہمی سے جدید کاشتکاری کو فروغ ملے گا اور زرعی آلات کی سبسڈی پر فراہمی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال نے کہا کہ زرعی آلات کی سبسڈی پر فراہمی سے مشینی کاشت اور زرعی پیداوار کو فروغ حاصل ہو گا۔ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ گوجرانوالہ / گجرات ڈویژن محمد عرفان نے زرعی آلات کی سبسڈی پر فراہمی کیلئے درخواستوں کی تعداد اور طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ
ضلع منڈی بہاوالدین کے 7 مراکز میں ہر مرکز پر 2,2 ونر اور 6,6 ویٹنگ خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کاشت کاروں نے قرعہ اندازی کی شفافیت اور حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی کو خوب سراہا۔
