mandi bahauddin dpo

منڈی بہاءالدین CIA سٹاف نے 3 اندھے قتل کے ملزمان ٹریس کر لئے

پولیس ضلع منڈی بہاؤالدین CIA سٹاف کی شاندار کار کردگی. تین اندھے قتل ٹریس ملزمان گرفتار

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 اگست 2022) ضلع منڈی بہاؤالدین میں چند دنوں میں تھانہ قادر آباد اور تھانہ ملکوال میں تین مختلف واقعات میں نامعلوم ملزمان نے تین قتل کر دیے جو ان مقدمات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے نعیم عزیز سندھو DPO منڈی بہاؤالدین نے محمد عامر شاہین گوندل DSP / CIA کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے اپنی ٹیم CIA جس میں ایس آئی خرم شہزاد ایس آئی مبشر اقبال لک ،اے ایس آئی انار احمد ، ذوالقرنین بیگ HC / 627 اور وحید بیگ C / 539 شامل ہے نے دن رات محنت کر کے چند دنوں میں تینوں قتل کے مقدمات کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ جس سے ضلع منڈی بہاؤالدین کی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور خوف وہر اس کی فضاء ختم ہوئی ہے۔

– مورخہ 22 15:07 کو سیرے گاؤں میں نا معلوم ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کر کے مسمی شفقت رسول طیب کو قتل کر دیا اور نعش کو قبرستان میں پھینک گئے تھے جس پر مسمی شاہد رسول ولد غلام رسول قوم گوندل سکنہ سیرے کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 22/349 مورخہ 22 15:07 بجرم 302ت پ تھانہ قادر آباد درج ہوا ۔ جو دوران تفتیش ملزم اظہر اقبال ولد بہادر خان قوم نائی سکنہ سیرے گرفتار ہوا جو کہ مقتول کا دوست تھا اور مل کر نشہ کرتے تھے نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیرے: 3 روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش قریبی قبرستان سے برآمد

مورخہ 22 07, 24 کو واڑہ عالم شاہ میں نامعلوم ملزمان نے مسمی ثناآللہ کو عشاء کی نماز پڑھنے جاتے ہوئے راستہ میں قتل کر دیا جس پر محمد اصغر ولد جہان محمد قوم گوندل سکنہ واڑه عالم شاہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 423/ 22 مورخہ 25.07.22 بجرم 109/149 / 148 /302 ت پ تھانہ ملکوال درج ہوا۔ جو دوران تفتیش ملزمان 1 امیر حمزه ولد ظہور احمد قوم درزی سکنہ واڑه عالم شاہ 2. محمد عاطف ولد سکندر حیات قوم مسلم شیخ سکنہ واڑہ عالم شاہ گرفتار ہوۓ جو کرایہ کے قاتل ہیں اور مختار احمد سکنہ واڑہ عالم شاہ وغیرہ کے کہنے پر قتل کیا وجہ قتل چودہراہٹ کا جھگڑا پائی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں: ملکوال: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےریٹائرڈ پولیس ملازم جاں بحق

مورخہ 22 ۔11۔08 کو مسمی محمد عرفان رات کو دکان بند کر کے گھر جارہا تھا مین روڑ بھیکھو پر نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اس کو قتل کر دیا ۔ جس پر محمد نذیر ولد محرم قوم تارڑ سکنہ بھیکھو موڑ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 397 / 22 مورخہ 11.08.22 جرم 302 /148 149 ت پ تھانہ قادر آباد درج ہوا۔ جو دوران تفتیش سیف اللہ ولد اللہ دتہ قوم مسلم شیخ سکنہ میانوال را نجھا گرفتار ہوا وجہ قتل راستہ بند کر کے کھڑا ہونا سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھیکھو: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے والدین کا اکلوتا بیٹا قتل

مزید تفتیش جاری ہے۔ DPO صاحب نے CIA سٹاف منڈی بہاؤالدین کی ٹیم میں نقد انعام اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں