کسان بورڈ نے 8 اپریل کو پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

fields
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین۔ کسان بورڈ نے 8 اپریل کو پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا. حکومت گندم کا ریٹ 4،500 روپے فی من مقرر کر کے خریداری یقینی بنائے یا پھر فی ایکڑ 30 ہزار روپے سبسڈی دی جائے۔ صالح محمد رانجھا صدر کسان بورڈ پنجاب

کسان بورڈ پنجاب نے گندم بحران کے حوالے سے 8 اپریل کو پنجاب بھر احتجاج کا اعلان کردیا. کسان بورڈ کے رہنما پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنر دفاتر اور ممبران اسمبلی کو گندم بحران کے حوالے سے یاداشت پیش کی جائیں گی.

چیئرمین کسان بورڈ پنجاب صوفی محمد ریاض وڑائچ اور صدر کسان بورڈ پنجاب صالح محمد رانجھا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی قیمت 4،500 روپے فی من مقرر کر کے گندم خریداری کو یقینی بنایا جائے یا پھر کسانوں کو فی ایکڑ 30 ہزار روپے سبسڈی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گندم کی قیمت گر گئیں

کھاد، ڈیزل، بجلی، زرعی ادویات اور زرعی مشینری پر 50 فیصد سبسڈی دی جاٸے، تاکہ عوام کو سستی گندم دستیاب ہوسکے۔ کسانوں سے پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوٸے حکومت انکو انکی دیہاڑیوں کی مزدوری ضرور اداکرے۔کیونکہ موجودہ حالات میں زمین مالکان کو 35،000 فی ایکڑ نقصان ہے جبکہ جن کاشتکاروں نے زمین ٹھیکہ پر لی ہوئی ہے انکو فی ایکڑ 50 ہزار روپے نقصان ہے۔

کسان بورڈ منڈی بہاوالدین کے عہدیداران اور ممبران بروز منگل 10 بجے دن اوورسیز دفتر میں جمع ہونگے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران و عہدیداران کے ساتھ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے ملاقات کرینگے اور انہیں یاداشت پیش کریں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کسان بورڈ نے 8 اپریل کو پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!