مائیکروسافٹ کی نئی ونڈوز 11 کے اہم فیچر سامنے آگئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سلیکان و یلی: مائیکروسافٹ ونڈوز 11 کا نیا یوزر انٹرفیس، اسٹارٹ مینیو اور دیگر بہت سے فیچر آن لائن لیک ہوگئے ہیں۔

ونڈوز کے نئے آپریٹنگ سسٹم  ونڈوز 11  میں موجود تمام فیچر کے اسکرین شاٹس چین کے سرچ انجن بیدو پر شائع ہوگئے ہیں، جس میں نئی آنے والی ونڈوز کا نیا یوزر انٹر فیس، اسٹارٹ مینیو اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔ نئی ونڈوز 11 کا یوزر انٹر فیس اور اسٹارٹ مینیو تو ونڈوز 10x سے ملتا جلتا ہی ہے، بصری طور پر سب سے زیادہ تبدیلی جو صارفین کو نظر آئے گی وہ ٹاسک بار میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے ایپ آئیکونز کو وسط میں کرتے ہوئے  ٹرے ایریا کو صاف کردیا ہے جب کہ نیا اسٹارٹ بٹن اور مینیو بھی دیا گیا ہے۔

ونڈوز 11 کا اپ ڈیٹڈ اسٹارٹ مینیوونڈوز10 میں موجود مینیو کا بنا لائیو ٹائلز کا آسان ورژن ہے۔ جس میں ایپس کو پِن کرنے، ریسینٹ فائلزاور ونڈوز11 ڈیوائسز کو جلد شٹ ڈاؤن کرنے کی اہلیت دی گئی ہے۔ نئی آنے والی ونڈوز کا یوزر انٹر فیس درحقیقت مارکیٹ میں موجود ونڈوز10  کے مقابلے میں بہت زیادہ آسان ہے۔

اگر آپ کو ایپ آئکون اور اسٹارٹ مینیو کو درمیان میں رکھنا پسند نہیں ہے تو اس نئی ونڈوز میں انہیں الٹی طرف رکھنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے پوری ونڈوز 11 میں راؤنڈ کارنر بھی استعمال کیے ہیں جو کہ کونٹیکسٹ مینیو، ایپ کے اطراف اور فائل ایکسپلورر میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ The Verge کے سینئر ایڈیٹر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں ونڈوز11 کے یوزر انٹر فیس اور اسٹارٹ مینیو میں تبدیلیوں کا ذکر کیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مائیکروسافٹ کی نئی ونڈوز 11 کے اہم فیچر سامنے آگئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!