mandi bahauddin district jail

کاروباری شخصیات کی جانب سے منڈی بہائوالدین جیل کے قیدیوں میں جرسیاں، سویٹرز تقسیم

ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین میں 700 سے زائد افراد مختلف نوعیت کے جرائم میں قید ہیں ۔ ان میں سے بہت سارے اسیران ایسے ہیں جن کے عزیز و اقارب یا تو ان کے پیچھے آنا چھوڑ جاتے ہیں یا ان کی ملاقات پر آنے والا ہوتا ہی کوئی نہیں۔ ایسے لوگ شدید سردی کے موسم میں جیل انتظامیہ کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنتے ہیں کیونکہ ان کے پاس سردی سے بچنے والا لباس موجود نہیں ہوتا۔

جیل انتظامیہ کو ایسے افراد کے لیے گرم لباس کا انتظام کرنے کے لیے ہمیشہ شہر کے مخیر اور صاحب ثروت حضرات کا تعاون درکار ہوتا ہے۔ آج ہم نےمقامی کاروباری شخصیات جناب راجہ نصراللہ صاحب اور علامہ اقبال ٹاؤن والے حاجی افضل گوندل صاحب کی طرف سے اسیران میں بڑی تعداد میں جرسیاں اور سویٹرز تقسیم کیے ہیں جس پر میں جیل انتظامیہ اور بالخصوص اسیران کی طرف سے انکا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

البتہ ابھی اسیران کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جن کو موسم کی شدت سے بچنے کے لیے گرم لباس، جرسیوں اور جوتوں وغیرہ کی اشد ضرورت ہے۔ جیل انتظامیہ اس حوالے سے آپ دوستوں کے تعاون کے لیے پر امید ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں