ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈی سی آفس کے سٹاف کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی اور ان پر عوامی اعتماد کو بحال کرنے کے سلسلہ میں عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ساتھ سروس ڈیلیوری کے معیار میں بھی واضح بہتری لا ناہو گی۔
منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09 فروری 2023) عوام الناس کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں انتظامی فرائض کی ادائیگی کے لئے افسران و اہلکاران متحرک رہیں اور اپنے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کے لئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اور عام آدمی کے مسائل کے حل اور زندگی میں آسانی کے لئے مثبت اقدامات کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے ہدایت کی افسران و اہلکاران دفاترز میں بر وقت حاضری کویقینی بنائیں، فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) وحید حسن گوندل سمیت افسران و سٹاف شریک تھے۔
