انٹرپول نے کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی سمگلروں کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کر دیئے

illegal immigration via ship
Share

Share This Post

or copy the link

موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹرپول نے لیبیا، یونان اور موریطانیہ میں چھپے اور یونان، لیبیا اور مراکش میں کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی سمگلروں کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں ان ممالک میں جائیں گی۔ ادھر ایف آئی اے نے کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم انصار کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے عامر نامی شہری کو اسپین بھجوانے کے لیے 54 لاکھ روپے لیے تھے جبکہ مقتول عامر موریطانیہ کشتی واقعے میں بال بال بچ گیا۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

اس کے علاوہ ایف آئی اے نے فیصل آباد اور ساہیوال سے بھی 3 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کا پس منظر: یاد رہے کہ 16 دسمبر کو افریقی ملک موریطانیہ سے اسپین جانے والی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 86 تارکین وطن کو لے کر کشتی موریطانیہ سے 2 جنوری کو روانہ ہوئی تھی۔ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا۔ کشتی کے حادثے میں مرنے والے 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے لوگ بھی کشتی پر سوار تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ منیر مارتھ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری اور وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندوں پر مشتمل ایک سرکاری ٹیم مراکش بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
انٹرپول نے کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی سمگلروں کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کر دیئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!