ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام منڈی بہاءالدین میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا

rescue 1122 mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان کی زیر نگرانی ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا، اسی حوالے سے ضلعی اور تحصیل لیول پر رضاکاروں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلئے آگاہی واکس منعقد کی گئیں جبکہ مختلف تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی مہم چلائی گئی ۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 06دسمبر 2022) آگاہی مہم میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز سمیت ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو رضا کاروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے رضاکاریت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی کی بدولت ہم ایک محفوظ پاکستان اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رضاکار جو اپنی خدمات بلا معاوضہ ملک و قوم کے لئے پیش کرتے ہیں وہ ہمارے ہیروز ہیں اور قوموں کی ترقی میں ایسے گمنام ہیروز کا بہت کلیدی کردار ہوتاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی خدمات بطور رضاکار ریسکیو 1122 کے پلیٹ فارم سے دے کر محفوظ معاشرے کے قیام میں ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی زیر نگرانی اور ریسکیو سیفٹی آفیسر شوکت علی کی زیرقیادت ضلع منڈی بہاوالدین کی بہترین ٹاپ پوزیشن ہولڈر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہو گئی ۔

کمیونٹی سیفٹی انسٹرکٹرز عصمت جاوید اور افضال منہاس نے ریسکیو رضاکاروں کو عالمی سطح کی تربیت فراہم کی ہے ،جس کو بروئے کار لاتے ہوئے ریسکیو محافظ میدان میں اتریں گے۔اس موقع پر ڈی او ایمرجنسی ریسکیو 1122عمران خان کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں کا مقصد یونین کونسل کی سطح پر بہترین ٹیمیں تیار کرنا ہے، جو کہ حادثات و سانحات میں اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کام کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مابین گزشتہ ماہ انٹرا یونین کونسل مقابلے منعقد کئے گئے، جن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو قومی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب کیا گیا۔ڈی او ایمرجنسی عمران خان نے لاہور روانگی سے قبل ریسکیو سکاوٹس کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ریسکیو سکاوٹس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دوران تربیت سیکھی گئی مہارتوں کی بناءپر مقابلہ جیت کر اپنے ضلع کا نام روشن کریں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام منڈی بہاءالدین میں رضاکاروں کا عالمی دن منایا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!