رش کم کرنے کیلیے مساجد میں نماز عید دو سے تین بار ادا کرنے کی ہدایت

featured
Share

Share This Post

or copy the link

این سی او سی نے عیدالفطر کی نماز کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں نماز عید کھلی جگہ منعقد کی جائے اور ہجوم کم کرنے کے لیے دو سے تین بار ادا کی جائے۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او کا اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس 8 سے 16 مئی تک ملک بھر میں چلنے والے موبلٹی کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔

این سی او سی نے 16 مئی 2021 ء تک عائد پابندیوں کے تناظر میں وبائی امراض کے پھیلاوٴ کو کم کرنے کے لئے ایس او پیز پر عملداری کے عزم پر زور دیا اور اپیل کی کہ عوام ان اقدامات پر عملداری کے لئے متحد اور ثابت قدم رہے۔ این سی او سی نے ملک بھر میں عید الفطر کی نماز کے لئے رہنما خطوط کی منظوری بھی دے دی، جس کے تحت عید کی نماز کوویڈ پروٹوکول کے ساتھ کھلی جگہوں پر منعقد کی جائے .

اگر مسجد میں نماز پڑھنی ناگزیر ہو وینٹیلیشن کے لئے کھڑکیاں اور دروازے کھول دئیے جائیں ،مسجد یا کسی بھی کھلی جگہ پر رش کم کرنے کے لیے نماز دو سے تین بار پڑھائی جائے اور نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے ، بیمار، بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچے نماز میں آنے سے گریز کریں، عید کی نماز کے لیے آنے والے ماسک لازمی پہنیں۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ نماز پڑھنے والے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں، مساجد اور عید گاہوں میں داخلے کے لیے متعدد راستے رکھے جائیں، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں،نماز کے بعد ہجوم نا بنائیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رش کم کرنے کیلیے مساجد میں نماز عید دو سے تین بار ادا کرنے کی ہدایت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!