بھارتی حکومت نے 100 سال قدیم مسجد کو شہید کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لکھنؤ: بھارت میں بی جے پی کی ریاستی حکومت نے 100 سال قدیم تاریخی مسجد کو بلڈوزر سے منہدم کردیا جس کے نتیجے میں مسلم آبادی میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

الجزیرہ کے مطابق اترپردیش کے علاقے بارہ بنکی میں غریب نواز المعروف مسجد کی تعمیر برصغیر میں انگریز دور میں ہوئی تھی۔ مسلمانوں نے معاملے پر ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ شب ہزاروں بھارتی پولیس اہلکاروں نے مسجد کا محاصرہ کیا اور مسلمانوں کے احتجاج کو کچلنے کے لیے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی۔ پھر مسجد کو منہدم کرکے اس کا ملبہ تک دریا میں بہادیا گیا۔ اس دوران عملا کرفیو لگادیا گیا اور کسی کو کھڑکی کھول کر باہر دیکھنے کی اجازت تک نہ دی گئی۔

بھارت کی سب سے گنجان آباد ریاست اترپردیش میں 2017 سے بی جے پی کی حکومت ہے اور ہندو انتہاپسند یوگی ادتیہ ناتھ وزیراعلیٰ ہے۔ ریاست کی آبادی 20 کروڑ ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد 20 فیصد ہے۔

اترپردیش سنی مرکزی وقف بورڈ نے مسجد اور ریاست میں مسلمانوں کی دیگر املاک کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ کام کرکے عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے جس نے 31 مئی تک اسٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے۔ بورڈ نے اسے حکومت کی غیر قانونی سخت کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔

بورڈ کے چیرمین ظفر احمد فاروقی نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہم مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے عدالت جائیں گے اور مسجد کی شہادت میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کریں گے۔ مقامی رہائشی نوجوان سید فاروق احمد نے بتایا کہ انتظامیہ نے ایک ماہ سے مسجد میں نماز پر پابندی لگادی تھی اور دروازے پر دیوار بھی تعمیر کردی تھی جس کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے انہیں مارا پیٹا اور گرفتار کرکے مختلف مقدمات بنادیے گئے، مقامی مسلم آبادی کو ڈرا دھمکا کر خوف زدہ بھی کیا گیا۔

پھر مسجد کمیٹی کو شوکاز نوٹس دے کر کہا کہ یہ مسجد ایک سرکاری افسر کے گھر کے سامنے تعمیر کی گئی ہے، عدالتی حکم کے مطابق ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام مبینہ غیر قانونی مذہبی تعمیرات کو منہدم کردیا جائے گا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ شوکاز نوٹس میں جو پلاٹ نمبر پر لکھا گیا ہے وہ مسجد کا ہی نہیں ہے، جبکہ مسجد سڑک سے 100 فٹ دور ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل بھی واقع نہیں ہورہا، مسجد کمیٹی نے اپنے جواب میں تمام حقائق کا ذکر کیا لیکن حکومت نے اس پر کان نہ دھرے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارتی حکومت نے 100 سال قدیم مسجد کو شہید کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!