ملکوال میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

mna nazar muhammad gondal
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین کے علاقہ ملکوال میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جس کی قیادت سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے کی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 اپریل 2022) منڈی بہاءالدین کے علاقہ ملکوال میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیم نالہ چونگی سے مغربی ریلوے پھاٹک تک ریلی نکالی جس کی قیادت سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے کی ریلی کے شرکاء نے عمران خان کے حق میں جبکہ امریکہ اور اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف نعرے بازی کی.

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے کہا کہ عمران خان کو ایبسولیوٹلی ناٹ کہنے پر امریکہ اور اس کے حواری ہٹانے کی سازش میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوشش سے اسلاموفوبیا قراداد منظور ہوئی.

عمران خان نے عالمی فورمز پر ناموس رسالت کیلئے مضبوط آواز بلند کی پاکستان کی خارجہ پالیسی کو عالمی دباؤ سے آزاد کیا جس پر امریکہ ناراض ہو گیا اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی حکومت گرانے کی سازش کی انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!