mandi bahauddin news in urdu today

انچارج وفاقی محتسب 15 نومبر کو منڈی بہاوالدین میں کھلی کچہری لگائیں گے

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 15نومبر 2023 بروز بدھ صبح 10 بجے، صوبائی محتسب آفس منڈی بہاوالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 نومبر 2023 )اس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بیت المال اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔

جس کے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ اس بارے میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔ اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں