mohtasib punjab

انچارج وفاقی محتسب بروز جمعرات منڈی بہاءالدین میں کھلی کچہری لگائیں‌گے

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس، سرگودھا مشتاق احمد اعوان کل 17 نومبر 2022 بروز جمعرات منڈی بہاءالدین میں کھلی کچہری لگائیں‌گے

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15نومبر 2022) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس، سرگودھا مشتاق احمد اعوان17 نومبر 2022 بروز جمعرات صبح 10بجے صوبائی محتسب آفس، منڈی بہاوالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف رجسٹرڈ عوامی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے۔

بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بیت المال اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔ رجسٹرڈ شکایات کے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جا رہی ہے ۔ اسی روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں