منڈی بہاءالدین کے امداد اللہ بوسال کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

Chaudhry Imdadullah Bosal
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین کا ایک اور اعزاز. وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس. منڈی بہاءالدین کے امداد اللہ بوسال کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی.

اسلام آباد۔18مئی ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 مئی 2022) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف گروپس کے افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پر غور کیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف گروپس کے افسران کی گریڈ 21سے 22میں ترقی کے حوالے سے کیسز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، فارن سروس آف پاکستان، پاکستان انفارمیشن گروپ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ اور انٹیلی جنس بیورو کے مختلف افسران کو گریڈ 22کیلئے کلیئر کیا گیا.

کلیئر کیے جانیوالے افسران میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے ڈاکٹر راشد منصور، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، ڈاکٹر عصمت طاہرہ، بشریٰ امان، ذوالفقار حیدر خان، نوید علاؤالدین، حامد یعقوب، افتخار علی شلوانی، سید ظفر علی شاہ، فرحان عزیز خواجہ، ڈاکٹر فخر عالم عرفان، کیپٹن (ر) سیف انجم، ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ، اعزاز اسلم ڈار، نوید احمد شیخ،سارہ جاوید، جواد پال، امداد اللہ بوسال شامل ہیں۔فارن سروس آف پاکستان کے مظہر جاوید،سردار شجاع عالم، بابر امین، پاکستان کسٹم سروس کی ثریا احمد بٹ، ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو گریڈ 22کیلئے کلیئر کیا گیا ہے۔

ان لینڈ ریونیو سروس کے عامر علی خان تالپور، ڈاکٹر فیض الٰہی میمن،عاصم احمد،پاکستان ریلویز کے ظفر زمان رانجھا، انفارمیشن گروپ کے سعید جاوید،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سید رفیع بشیر شاہ،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپ کے محمد نعیم جان خان جبکہ انٹیلی جنس بیورو کے فواد اسد اللہ خان کو گریڈ 22کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔ بقیہ گروپس/ افسران کے ناموں پر غور کیلئے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج 19مئی کو دوبارہ منعقد ہوگا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین کے امداد اللہ بوسال کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!