Asia cup 2022

ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کو کتنی مرتبہ شکست دی؟

ایشیاکپ 2022 کے آغاز میں محض دو روز باقی رہ گئے ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

شائقین کرکٹ پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو بیتاب ہیں تو وہیں دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی ٹیمز کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں، گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا، ایشیا کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان

قبل ازیں ایشیاکپ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جاتا رہا ہے یہ پہلا موقع ہے جب ایونٹ کو ٹی20 طرز تک محدود کیا گیا ہو، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جہاں بھارت نے 7 جبکہ پاکستان نے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ ایشیاکپ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف 83 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جیسے بھارتی ٹیم نے 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

Pak VS IND Asia cup 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں