بینک میں کتنے لاکھ تک جمع کروانے پر ٹیکس نہیں لگے گا؟ ایف بی آر نے بتا دیا

budget
Share

Share This Post

or copy the link

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آل پاکستان آرگنائزیشن آف ٹریڈرز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بینک میں 200,000 روپے نقد جمع کرانے پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔

آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد نے ایف بی آر حکام سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز پر ڈیجیٹل انوائسنگ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ڈیجیٹل انوائسنگ صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کمپنیوں پر مرحلہ وار لاگو کی جائے گی۔

ایف بی آر نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی میں تجارتی نمائندے شامل ہوں گے۔ سیلز ٹیکس ایکٹ 37A اور 37B چھوٹے تاجروں پر لاگو نہیں ہوگا۔ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت کسی بڑے صنعتکار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ ایکٹ 37A اور 37B کا مقصد جعلی رسیدوں کو روکنا ہے۔

ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹوں میں کسٹم کے چھاپوں کے خلاف نئے طریقہ کار کا فیصلہ الگ اجلاس میں کیا جائے گا۔ موبائل فون پر ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ کاشف چوہدری، سلمان صدیقی، شرجیل میر اور دیگر نے ٹیکس نظام پر اپنے خیالات پیش کئے۔ تاجر رہنمائوں کا موقف تھا کہ وہ ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بینک میں کتنے لاکھ تک جمع کروانے پر ٹیکس نہیں لگے گا؟ ایف بی آر نے بتا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!