منڈی بہاءالدین کی عوام نےسیکرٹری ہیلتھ علی جان ،حکومت پنجاب اور وزیراعظم شہبازشریف سےمطالبہ کیاھیکہ منڈی بہاءالدین سےھیپاٹائٹس کلینک کےخاتمےکےاحکامات واپس لئےجائیں.
منڈی بہاءالدین میں pkli کےکلینکس کی اپنی بلڈنگز نہ ہونےکےسبب سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈسیکنڈری علی جان نےمنڈی بہاءالدین سمیت 5 اضلاع راجن پور،خوشاب ،چکوال اورچنیوٹ سےھیپاٹائٹس کےکلینکس بندکرکے دوسرے اضلاع میں شفٹ کرنےکی تحریری ہدایات دی ہیں جس کےباعث خصوصاً ھیپاٹائٹس کےمریضوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے.
واضح رہے کہ پی کےایل آئی کلینکس میں غریب مریضوں کوسکریننگ ،میڈیکل چیک اپ اورمیڈیسن فری دی جارہی تھیں اگرھیپاٹائٹس کلینکس بندکردئیےگئےتوغریب عوام اس ہوشرباءمہنگائی کےدورمیں دوائی تو کجا پرائیویٹ کلینکس میں اپنامیڈیکل چیک اپ تک نہیں کراسکیں گی
یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ منڈی بہاءالدین ھیپاٹائٹس کےمریضوں میں نمبر ون پررہ چکاہےیہاں سےھیپاٹائٹس کلینک کسی دوسرےضلع میں شفٹ کرنا منڈی کی عوام کیساتھ بہت بڑاظلم ہوگا عوام نےحکام سےمطالبہ کیاھیکہ ھیپاٹائٹس کلینک کےشفٹنگ کےاحکامات واپس لئےجائیں تاکہ غریب عوام۔کاسرکاری۔سطح پران کے اپنے اضلاع میں علاج معالجہ ہوسکے
