پنجاب میں 13 سے 16 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

rain water on road
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے جہاں آنے والے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ صوبے میں 13 سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، شکر گڑھ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دریاؤں کی صورتحال پر ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔ دریائے سندھ میں تونسہ اور تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور منگلا ڈیم 95 فیصد بھر چکے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب میں 13 سے 16 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!