رات گئے منڈی بہاءالدین میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Road between Pahrianwali and Sohawa is in a dilapidated condition
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر تیز اور دھیمی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے باعث جڑواں شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم سرد ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تیز اور دھیمی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ جبکہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

منڈی بہاؤالدین سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پنجاب کے شہروں مریدکے، چکوال، تلہ گنگ، سانگلہ ہل، صفدر آباد، کاہنہ، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، کامونکی، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور پسرور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہوا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رات گئے منڈی بہاءالدین میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!