ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ذاتی حیثیت میں طلب

court
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو کل روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

جسٹس محمد طارق ندیم نے ملزم عمر فاروق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغر علی کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیس کا مکمل ریکارڈ کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ جس پر تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ اس وقت مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ چالان کے ساتھ صرف کچھ ریکارڈز شامل کیے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات

عدالت نے تفتیشی افسر کے جواب پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست ضمانت جیسے اہم معاملے میں مکمل ریکارڈ عدالت کے سامنے ہونا چاہیے تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

عدالت نے ناقص تیاری اور نامکمل ریکارڈ پیش کرنے پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کیس کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔

1
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ذاتی حیثیت میں طلب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!