منڈی بہاوالدین کے سرکاری ہسپتالوں میں “ہفتہ صحت “ کا آغاز کر دیا گیا

District headquarter hospital mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کے سرکاری ہسپتالوں میں “ہفتہ صحت “ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہفتہ صحت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام کاﺅنٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں پر آئے ہوئے مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا ۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23اکتوبر 2023 ) اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابد یوسف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 23 تا 26 اکتوبر تک جاری رہنے والے ہفتہ صحت کے تحت ہسپتالوں میں میڈکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔یہ کیمپس ڈی ایچ کیو، تینوں تحصیلوں کے ٹی ایچ کیوز، 10 آر ایچ سیز اور 3 بی ایچ یوز پر لگائے گئے ہیں۔

ان کیمپس میں چھوٹے بچوں ،بڑوںاور خواتین کا مفت طبی معائنہ ،ڈیجیٹل رجسٹریشن،کلینیکل ہسٹری، ویکسی نیشن، بنیادی تشخیصی ٹیسٹ ہیپاٹائٹس بی ،سی، ایڈز، شوگر اور ملیریا کی تشخیص اور کونسلنگ و طبی رہنمائی مفت فراہم کی جائے گی اور ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ صحت منانے کا بنیادی مقصد عوام الناس کو بر وقت علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ آج ہی محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے کیمپس میں اپنا مفت طبی معائنہ کروائیں اوران سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی ہیلتھ کے ہمراہ ہفتہ صحت کے حوالے سے کیک کاٹا اور مہم کی کامیابی کی دعا بھی کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین کے سرکاری ہسپتالوں میں “ہفتہ صحت “ کا آغاز کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!