گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منڈی بہاؤالدین میں بھی کام کرے گی

The cleanliness drive is being celebrated from 20 to 26 February in mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حدود کو گوجرانوالہ ڈویژن کے چار اضلاع تک بڑھا دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل GWMC صرف گوجرانوالہ شہر کی 64 یونین کونسلوں میں صفائی کا کام کر رہی تھی۔ اب گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں، ان کے شہری بلکہ دیہی علاقوں، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں کام کرے گی۔

کمپنی کو گوجرانوالہ ڈویژن کی 12 تحصیلوں میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جو کہ ایک بھاری ذمہ داری ہے۔ تمام فیلڈ افسران، مانیٹرنگ اور صفائی ستھرائی کے عملے پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گوجرانوالہ شہر اور دیگر اضلاع کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ فنڈز کے حوالے سے کمپنی کو درپیش مسائل کو حل کرے۔ محکمہ خزانہ پنجاب سے جلد فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔

چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی چوہدری کاشف اسماعیل گجر اور سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی صفائی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے گی اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مینڈیٹ دیا گیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔

آپریشنز، لینڈ فل سائٹ، ورکشاپ اور دیگر تمام محکمے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ شہری صفائی سے متعلق شکایات 1139 ہیلپ لائن یا ٹول فری نمبر 080011155 پر رابطہ کریں۔ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جی ڈبلیو ایم سی عمران تارڑ، سی ایف او اظہر عباس چیمہ، سنیئر مینجر آپریشنز عامر مشتاق، مینجر ایڈمن چودھری اسد، مینجر فلیٹ سلمان، مینجر ایم آئی ایس عبدالوحید، آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے تمام زونز کے منیجرز، اسسٹنٹ منیجرز سمیت دیگر شریک تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منڈی بہاؤالدین میں بھی کام کرے گی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!