بڑھتی ہوئی آبادی قومی مسئلہ ہے جو ملکی وسائل کو تیزی سے ہڑپ کررہا ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 18 نومبر 2024)محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سماجی رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے آگاہی سیمینار ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمد ظہیر نے کی۔ سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ فضائل مدثر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمن نے شرکاء کو بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی ورلڈ بنک کے تعاون سے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے بچوں میں معاشرتی رویوں میں تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی، معاشرتی اور انسانی صحت پر اثرات کے علاوہ اخلاقیات پر مبنی آگاہی لیکچرز دئیے جا رہے ہیں، جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمد ظہیر کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی قومی مسئلہ ہے جو ملکی وسائل کو تیزی سے ہڑپ کررہا ہے۔ بڑھتی آبادی میں نوجوان نسل معاشرتی رویوں کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ ہمیں اپنی مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سوشل بی ہیوئیر کمیونیکیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کی جائے اور پروگرامز کو مقررہ وقت میں مکمل کرکے مہم کے اہداف کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔ جس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز، علمائے کرام، سول سوسائٹی کے افراد محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ مربوط روابت کے ذریعے پروگرامز کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اہم رول ادا کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بڑھتی ہوئی آبادی قومی مسئلہ ہے جو ملکی وسائل کو تیزی سے ہڑپ کررہا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!