کشتی حادثہ: مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 80، ڈیڑھ سو پاکستانی لاپتہ. منڈی بہاؤالدین کے 5 افراد بھی تاحال لاپتہ
یونان کشتی حادثے میں 150 پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ مزید 2 مسافروں کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ متوفی کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔
منڈی بہاوالدین کے انسانی اسمگلر ملزم ساجد محمود کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا
لاپتہ پاکستانیوں میں سے 101 کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق 47 پاکستانی گجرات سے، 38 کا گوجرانوالہ، 11 کا سیالکوٹ اور 5 کا منڈی بہاؤالدین سے تعلق ہے۔
سید امین حسین ولد سید شوکت محموداور سید جعفر شاہ ولدیت سید عارف شاہ لیبا سے اٹلی جاتے لاپتہ ہوئے ابھی تک لاپتہ ہیں ان کے لواحقین نے دعائے مغفرت 22جون صبح 10بجے سے لیکر 12تک بمقام داراہ سید سلیم شاہ کیرانوالہ سیداں میں محفل منعقد کی جائے جس میں ان کیلئے دعائے خیر کی جائے گی اہل درد رکھنے والوں سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہیں
غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کو لیبیا سے پاکستان لانے کے لئے جہاز آ رہا ہے
اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے 21 اور فیصل آباد کے 2 نوجوان بھی کشتی حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے لاپتہ ہونے والے 40 نوجوانوں کے اہل خانہ سے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کشتی میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حادثے کو 6 دن ہوچکے ہیں جس کے بعد لاپتہ مسافروں کی امیدیں دم توڑنا شروع ہوگئی ہیں۔
Leave a Reply