ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ پرائمری سکول گوہڑ کی اپگریڈیشن کا افتتاح کر دیا. اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد اورنگزیب اور دیگر ایجوکیشن افسران بھی موجود تھے۔ پرائمری سکول کو اپگریڈ کر کے ایلیمنٹری سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
نئی بیلڈنگ میں چار کمروں کا مزید اضافہ کیا گیا ہے اور یکم اپریل سے ایلیمنٹری سکول کی کلاسز بھی شروع ہو جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ تعلیم کافروغ موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈاہے. حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ہائیر کا درجہ دے دیتے گاؤں کی بچیوں کو کہاں بھیجا جاتا ہے کالج یونیورسٹیوں میں سوائے ان کے جو تعلیمی اخراجات اٹھا سکتے اور اپنی بچیوں کی تعلیم کو اہم سمجھتے کم سے کم جن کو پڑھنے کا شوق ہوتا وہ ایف اے تو کر سکیں..