پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ نے سوہاوہ ویلفئیر سوسائٹی کے اعزاز میں پروگرام منعقد کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی کے پرنسپل جناب عرفان احمد صاحب اور ان کے رفقاء اساتذہ کرام نے سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی کی علمی اور معاشرتی خدمات کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد کیا جس میں DEO ایلیمنٹری جناب عبدالعزیز گجر صاحب نے خصوصی شرکت کی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 5 دسمبر 2021) سوہاوہ ویلفیئر کی طرف سے بانی جناب فیصل عمران گوندل، ڈاکٹر اظہر اقبال قمر، اعجاز احمد، سید علی رضا کاظمی، شہر یار گوندل، عنصر گوندل،عادل سلطان سینئر صحافی نصر گوندل اور مدثر ظہیر نے شرکت کی. سینئر ٹیچر اور سوسائٹی ممبر قاری مظہر اقبال صاحب نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور سوسائٹی کی گرانقدر خدمات کو تفصیلاً بیان کیا.

اُنھوں نے کہا کہ بہت کم وقت میں سوسائٹی نے 8 فلٹریشن پلانٹ نصب کیے ہیں، گاؤں میں 10ہزار پودے لگائے روڈ پر گرین بیلٹ کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کے کام کیا مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپس جن میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات پیش کیں منعقد کئے، گاؤں کی صفائی کے لیے باقاعدہ ایک سسٹم متعارف کروایا اور ڈرم رکھوائے اس کے علاوہ طلباء کے اخراجات جن میں داخلہ سے کر تمام اخراجات بشمول یونیفارم، جیکٹس، شوز وغیرہ شامل ہیں گفٹ کیے اور تقریباً 10 سرکاری سکولوں میں دیے

معزز مہمان عبدالعزیز گجر صاحب نے سوسائٹی کی خدمات پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کی ترقی کے لیے دعا کی اُنھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سوسائٹی خصوصی طور پر تعلیم کو فوکس کرے کیونکہ علم حاصل کیے بنا کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا بانی سوسائٹی فیصل عمران گوندل نے کہا کہ یہ سب آپ اساتذہ کرم کی خدمت اور شفقت کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک کامیاب سسٹم چلا رہے ہیں اُنھوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ کامیابی کا زینہ اساتذہ کی تکریم میں ہے

آخر میں ڈاکٹر اظہر اقبال قمر نے تمام اساتذہ کرام اور DEO ایلیمنٹری عبدالعزیز گجر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور سکول میں مینٹیننس کا جو کام رہ گیا تھا وہ سوسائٹی کی طرف سے کروانے کا عہد کیا. پروگرام میں جن اساتذہ نے حصہ لیا آن میں پرویز احمد،امان اللہ،عتیق الرحمن، مدثر اقبال، نواز صابری، محمد اسلم، امتیاز احمد، محمد عارف، غلام عباس، ملک فدا حسین، شفقات ظہور، خالد محمود، محمد اشرف، خالد پرویز، محمد عمران، جہانزیب، محمد ارشد، مبشر اقبال، ظفر اقبال، شہزاد مکی، نذیر احمد، مدثر حسین، شعیب محبوب اور نصراللہ خان نیازی شامل تھے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ نے سوہاوہ ویلفئیر سوسائٹی کے اعزاز میں پروگرام منعقد کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!