پھالیہ (رپورٹ سید حفیظ سبزواری) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس منڈی بہاوالدین کی شاندار کارکردگی چار روز کی مسلسل دن رات محنت کے بعد تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق نئی تنخواہ اور پنشن یکم اگست کو ادا کر دی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید ضیغم عباس شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے یکم جولائی 2022 سے نئے پے سکیلز جاری کئے جس کا نوٹیفکیشن 21 جولائی کو جاری کیا گیا نئے پے سکیلز میں تمام سابقہ 5 ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے 15 فیصد الاؤنس 2022 کا اضافہ کیا گیا .
یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا
جبکہ پنشنرز کی پنشن میں یکم اپریل 2022 سے 10 فیصد اور یکم جولائی 2022 سے 5 فیصد اضافہ کیا گیا نوٹیفکیشن لیٹ موصول ہونے کی وجہ سے کچھ مشکلات پیش آئیں تاہم اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر منڈی بہاوالدین راجہ طالب حسین اور دیگر عملہ کی دن رات محنت سے ضلع منڈی بہاؤالدین کے تمام سرکاری ملازمین کے سکیل ریوائز کردیئے گئے ہیں اور 15 فیصد اضافہ بھی لگا دیا گیا ہے جبکہ تمام پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ بھی کردیا گیا ہے. پنشنرز کو اپریل مئی اور جون تین ماہ کے بقایاجات کی ادائیگی بھی کی جارہی ہے
سید ضیغم عباس شاہ کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو نئی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی یکم اگست کو کر دی جائے گی سرکاری ملازمین اور پنشنرز نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید ضیغم عباس شاہ۔اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر راجہ طالب حسین اور اکاؤنٹس آفس کے دیگر سٹاف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے.