پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری مسترد، حکومت نے پٹرول مزید مہنگا کر دیا

petrol
Share

Share This Post

or copy the link

فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 اضافہ کر دیا گیا، لائٹ اسپیڈ ڈیزل بھی 43 پیسے مہنگا ہو گیا، مٹی کا تیل 1 روپے 67 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے سستا کر دیے گئے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا.

اسلام آباد (تازہ ترین۔ 15 اگست2022ء) عوام کیلئے بڑا سرپرائز، حکومت نے پٹرول مزید مہنگا کر دیا، فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 اضافہ کر دیا گیا، لائٹ اسپیڈ ڈیزل بھی 43 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 67 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 51 پیسے سستا کر دیے گئے۔

قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 233 روپے 91 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

اس سے قبل انگریزی اخبار دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اوسط ایکسچینج ریٹ فارمولہ کو مدنظر رکھا جائے تو 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی بجائے مہنگی ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع آئل انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اوسط ایکسچینج ریٹ فارمولہ کے تحت 16 اگست سے پٹرول 31 روپے 08 پیسے جبکہ ڈیزل 8 روپے 96 پیسے مہنگا ہونا چاہیئے۔

جبکہ وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا کہ 16 اگست سے پٹرول 9 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل 8 روپے 96 پیسے مہنگا ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اپنے ایک بیان میں کہہ چکے کہ حکومت اب پٹرولیم مصنوعات پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں دے گی۔

تاہم ایکپسریس نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 15 روز کے بعد تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی پالیسی کے تحت آج پندرہ اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان متوقع ہے۔ اوگرا نے پیٹرول 15روپے، ڈیزل 7 روپے اور مٹی کا تیل 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی۔ بتایا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ آج کریں گے.

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے صارفین کیلئے قیمتوں میں مزید ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔ تاہم اب حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی بجائے مہنگی کر کے سرپرائز دیا ہے۔ یہاں یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی تیل کی قیمت 89 ڈالراور برطانوی تیل 96 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کے عوام کیلئے پٹرول مزید مہنگا کر دیا گیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری مسترد، حکومت نے پٹرول مزید مہنگا کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!