پاکستان میں سونے اور ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے ریٹ دیکھیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: عالمی مارکیٹ میں اضافہ کے باجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں دوبارہ روپیہ تگڑا ثابت ہواجس سے ڈالر کی قدر 162روپے سے نیچے آگئی.

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے 1808 ڈالر فی اونس ہوگئی تاہم عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے کی کمی کے بعد 109850 روپے تک پہنچ گئی جب کہ 10 گرام سونا 536 روپے گھٹ کر 94200 روپے کا ہوگیا ہے.

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 161روپے سے بھی نیچے آگئی تھی لیکن اختتام پر ریکوری کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.10 روپے کی کمی سے 161.22روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی حقیقی شرح مبادلہ کی درستگی کے لیے متعلقہ ریگولیٹر کی ممکنہ مداخلت اور مارکیٹ میں طلب کے تناسب سے سپلائی کی سہولت دیئے جانے سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ پاکستان یورو بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر اور چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پہنچنے جیسے عوامل نے بھی روپیہ کو تگڑا کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل المدت بنیادوں پر ڈالر طلب کے مقابلے رسد کم ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ رواں سال پاکستان کو واجب الادا سولہ ارب ڈالر مالیت کی بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس سے مستقبل میں روپیہ کی قدر پر دباؤ بڑھنے کے امکانات ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان میں سونے اور ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے ریٹ دیکھیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!