district jail mandi bahauddin

غلام مصطفی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جوڈیشل منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا

پنجاب کی جیلوں میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ۔ 19 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل تبدیل۔ غلام مصطفیٰ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جوڈیشل منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔

ہوم سیکرٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی متعدد جیلوں کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل تبدیل کر دئیے گئے۔ عدیل اکرم چیمہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، کامران صدیقی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، شہزاد اختر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل نارووال تعینات کردیا گیا۔

شوکت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال، کاشف عبدالرحمن کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ، نوید اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سنیٹرل جیل ساہیوال، حبیب احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات کردیا گیا۔

زاہد سعید کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنیٹرل جیل ملتان، محمد محسن کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اٹک، افضال احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور، غلام مصطفی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جوڈیشل منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا۔

محمد معصب بلال کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بوسٹل جیل فیصل آباد، محمد ارشاد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سنیٹرل جیل ملتان، محمد علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر، میاں افضل کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا تعینات کردیا گیا۔

اللہ دتہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا، آصف ممتاز لک کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل سنیٹرل جیل ملتان، عارف حبیب کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل کوٹ لکھپت لاہور تعینات کردیا گیا جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو پاکپتن محمد احمد کو آئی جی جیل خانہ جات آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں