death dua in arabic

ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 27ویں برسی سگھر پور میں منائی گئی

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ اور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ نے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 27ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے موضع سگھر پور جلال پور شریف میں ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر حاضری دی اور شہدا کو سلامی دی۔

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ایس ایس پی اشرف مارتھ دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہو کر چل بسےتھے۔ ان کی بے مثال بہادری کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے انہیں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا اور گوجرانوالہ پولیس لائنز کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے سگھرپور میں شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید ایک بہادر اور نڈر افسر تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہم امن کی زندگی گزار رہے ہیں۔ شہداء کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں اور ان کا خیال رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں