light schedule mandi bahauddin 2022

گیپکو نے ماہ نومبر کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا

محکمہ گیپکو نے ماہ ستمبر ، اکتوبر کے بعد ماہ نومبر 2022 منڈی بہاءالدین کیلئے لوڈشیڈنگ کا ایک اور نیا شیڈول جاری کر دیا. تفصیلات جانئیے

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 3 نومبر 2022) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی آرگنائزیشن نے اکتوبر 2022 کے مہینے کیلئے منڈی بہائوالدین کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا. GEPCO نے منڈی بہاؤالدین میں نئی HT لائنوں جھولانہ فیڈر اور العصر مال کی سٹریننگ کے باعث لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ شیڈول انگریزی میں پڑھیں

نئے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق منڈی بہائوالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے پھالیہ روڑ فیڈر، کینال فیڈر، گوڑھا فیڈر، صوفی سٹی فیڈر، جھولانہ فیڈر اور گلشن اقبال فیڈر کی بجلی مورخہ 1، 3، 9، 15، 19، 22 اور 26 نومبر 2022 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہیں گے.

جبکہ کمپلیکس فیڈر، واسو فیڈر، سٹی فیڈراور کرسٹل فیڈر کی بجلی مورخہ 5، 12 نومبر 2022 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی. اسی طرح کمپلیکس فیڈر، واسو فیڈر، سٹی فیڈر، کرسٹل فیڈر، کچہری فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، کینال فیڈر، گوڑھا فیڈر، صوفی سٹی فیڈر، جھولانہ فیڈر اور گلشن اقبال فیڈر اور کھیوہ فیڈر کی بجلی مورخہ 19 نومبر اور 26 نومبر 2022 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی.

light schedule mandi bahauddin 2022

اپنا تبصرہ لکھیں