Mandi Bahauddin Load Shedding Schedule 2023

گیپکو نے ماہ ستمبر کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

محکمہ گیپکو نے ماہ ستمبر 2022 ضلع منڈی بہاءالدین کیلئے لوڈشیڈنگ کا ایک اور نیا شیڈول جاری کر دیا. پرانا نوٹیفکیشن ختم. تفصیلات جانئیے

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 8 ستمبر 2022) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی آرگنائزیشن نے ستمبر 2022 کے مہینے کیلئے منڈی بہائوالدین کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا. GEPCO نے منڈی بہاؤالدین میں نئی HT لائنوں جھولانہ فیڈر اور العصر مال کی سٹریننگ کے علاوہ لوڈ کی جمیرنگ بینڈنگ اور شفٹنگ کے باعث لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیپکو نے ماہ ستمبر کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا

نئے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق منڈی بہائوالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی فیڈر اور واسو فیڈر کی بجلی مورخہ 10 ستمبر، 11 ستمبر، 17 ستمبر، 18 ستمبر، 24 ستمبر اور 25 ستمبر کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک بند رہے گی۔

اسی طرح منڈی بہائوالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کینال فیڈر، گوڑھا فیڈر، کچہری فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، صوفی سٹی فیڈر، شاہ تاج فیڈر اور کھیوہ فیڈر کی بجلی مورخہ 10 ستمبر، 11 ستمبر، 17 ستمبر، 18 ستمبر، 24 ستمبر اور 25 ستمبر کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک بند رہے گی۔

mandi bahauddin load shedding schedule

اپنا تبصرہ لکھیں