گیپکو نے جون کے مہینے میں منڈی بہاؤالدین سرکل سے 95 بجلی چور پکڑے

Government employees use 34 crore units of free electricity annually, document

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کا ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ماہ ریجن بھر سے کل 1041 بجلی چور پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کو 4 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ تمام کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواستیں دی گئیں۔

حالیہ خصوصی مہم کے دوران اب تک پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی تعداد 9،256 ہو گئی ہے جن پر 55 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل 236، کینٹ سرکل 245، گجرات سرکل 105، سیالکوٹ سرکل 205، نارووال سرکل 151 اور منڈی بہاؤالدین سرکل 95 جبکہ ریجن بھر سے مجموعی طور پر 1041 بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

مختلف ہتھکنڈوں سے بجلی چوری کرتے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے 4 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بلز جاری کر دیے گئے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی آخری بجلی چور کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ 50 کو فیسکو ریجن اور ایک پیر محل سے پکڑا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *