پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت مقرر

gandum rate in pakistan punjab 2022
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کردی گئی۔ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گندم اور آٹے کے نرخ کم ہیں۔ اگلے برس گندم کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔ امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پروفاقی حکومت کواحتجاجی مراسلہ بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے۔

وفاقی حکومت نے پنجا ب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی۔ پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت گندم فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت مقرر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!