A policeman was martyred while saving the woman from drowning

سرکاری اعزاز کیساتھ شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منڈی بہاوالدین پولیس کے شہید کانسٹیبل شبیر احمد کی نماز جنازہ زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی اور دیگر پولیس افسران و ملازمین نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کے درجات بلندی کیلئے دعا کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05 اکتوبر 2023 ) پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جنازے کو کندھا دیا۔اس موقع پر انہوں نے شہید شبیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے اور منڈی بہاوالدین کی تاریخ میں اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ کی ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل کے گھر آمد

یاد رہے کہ ضلع منڈی بہاوالدین کے تھانہ بھاگٹ کا یہ جوان نہر میں ڈوبتی ایک عورت کو بچاتے ہوئے شہید ہو گیا تھا۔ قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی پر پولیس کے افسران اور اہل علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ پولیس لائنز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں موضع میکن روانہ کردیا گیا، جہاں پر شہید کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں