ساہیوال ویٹرنری یونیورسٹی کی تعمیر کا فنڈ منڈی بہاؤالدین کی گلیوں پر خرچ ہوگا

muhammad khan bhatti
Share

Share This Post

or copy the link

کل وزیر اعلٰی پنجاب کے آبائی شہر گجرات کو کالجز کی اسکیموں سے 2 کروڑ کے فنڈ نکال کر منتقل کیے گئے اور آج یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے مختص 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈ وزیر اعلٰی پنجاب کے دست راست اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے آبائی ضلع منڈی بہاؤالدین کو منتقل کردئیے گئے۔

(علی رامے) تعلیم کے بجٹ سے گجرات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل کے لیے فنڈ کی منتقلی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔دستاویزات کے مطابق ساہیوال میں یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے مختص فنڈ اب وزیر اعلی پنجاب کے دست راست محمد خان بھٹی کے آبائی ضلع کو منتقل کردئیے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں: محمد خان بھٹی کو دس ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ مل گئی

پنجاب حکومت نے یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے مختص 13 کروڑ 60 لاکھ روپے منڈی بہاؤالدین کو منتقل کیے ہین۔جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے فنڈز کی منتقلی کا باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔ساہیوال میں ویٹرنری یونیورسٹی کی تعمیر کا فنڈ منڈی بہاؤالدین میں ٹف ٹائل اور گلیوں کی پختگی پر خرچ ہوگا ،

موجود بجٹ میں 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کا فنڈ یونیورسٹی کی تعمیر کے نام پر مختص کیا گیا تھا ۔محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی تعمیر پر فنڈ جاری نہ ہونے کے باعث یہ بجٹ منڈی بہاؤالدین کو دیا گیا ہے ۔ابتک سرکاری دستاویزات کے مطابق تعلیم سے 15 کروڑ روپے کا فنڈ نکال کر گجرات ڈویژن کو دیا جاچکا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ساہیوال ویٹرنری یونیورسٹی کی تعمیر کا فنڈ منڈی بہاؤالدین کی گلیوں پر خرچ ہوگا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!