انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منڈی بہاءالدین کالج میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

International Human Rights Day mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز منڈی بہاﺅالدین میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین محمد عثمان امین تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز محمد فاروق پھپھرا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عاطف علی وڑائچ، پادری ذیشان ، پرنسپل کالج ڈاکٹر محمد ارشد اور دیگر تھے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10دسمبر 2022) تقریب میں کالج اساتذہ، اقلیتی نمائندے و ممبر ہیومن رائٹس ارشد گل، حلیم گل اور طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ انسانی حقوق کیا ہیں ، ہم ان حقوق کو کس حد تک پورا کررہے ہیں اور حقوق کا تحفظ کرنے میں ادارے کیا فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

انہوں نے کہاکہ جو حقوق اسلام نے اقلیتوں کیلئے مقرر کئے ہیں وہ کسی اور معاشرے میں نہیں ہیں ، پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، پنجاب حکومت تمام مذاہب کے تحفظ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

تقریب سے دیگر مہمانان گرامی نے انسانی حقوق کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی و استحکام عزت اور وقار سے براہ راست منسلک ہے۔ اس لئے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں معاشرتی نظام کو سبوتاژ ہونے سے بچانے کے لئے امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منڈی بہاءالدین کالج میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!