special day

خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا، کمانڈنٹ رینجرز کرنل خرم شہزاد اور دیگر افسران تھے۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے ٹیبلوز ، نغمے اور ملی ترانے پیش کئے جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08دسمبر 2022) ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد معاشرے کے اہم فرد ہیں جنہیں کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب حکومت خصوصی بچوں کو مفت تعلیم اور زندگی کی دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے تا کہ ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ ان اساتذہ اور والدین کو سلام پیش کرتا ہوں جو ان خصوصی بچوں کو تعلیم وتربیت فراہم کر کے معاشرے کا ایک مفید شہری بنانے میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

میں امید کرتا ہوں کہ یہ بچے سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور اساتذہ کی رہنمائی سے معاشرے کا بہترین اور کامیاب شہری ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ان بچوں نے جو شاندار پرفارمنس پیش کیں وہ قابل تحسین ہیں۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی افراد کے حقوق اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی بچوں کو کسی بھی حوالے سے معمولی نہ سمجھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اضافی خوبیوں سے نوازا ہے اور ہمیں ان کی خوبیوں سے مستفید ہونا چاہیئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں