Moosu dacoit gang, hand over property worth 70 lakhs to owners

زکوة کمیٹی منڈی بہاوالدین نے مستحقین کو 1 کروڑ 98 لاکھ 93 ہزار روپے جاری کر دئیے

ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ضلعی زکوة کمیٹی منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ کی زیر نگرانی محکمہ زکوة نے پنجاب بھر میں سب سے پہلے زکوٰة فنڈ کی رقم مستحقین میں تقسیم کر دی۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 14مئی 2024 ) تفصیلات کے مطابق ضلعی زکوة کمیٹی منڈی بہاوالدین نے پنجاب بھر میں سب سے پہلے مالی سال 2023-24 کے لیے مستحقین زکوٰة کو گزارہ الاونس کی دوسری ششماہی قسط مبلغ 1 کروڑ 98 لاکھ 93 ہزار روپے جاری کر دی ہے۔

جس میں ریگولر گزارہ الاونس کے 2077 مستحقین کو9 ہزار روپے فی کس جبکہ بصارت سے محروم 100 افراد کو 12 ہزار روپے فی کس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ رجسٹرڈ مستحقین موبائل فون پر 3737 سے میسج یا پیغام موصول ہو نے کے بعد اپنے قریبی ٹیلی نار ایزی پیسہ سنٹر، دکان، فرنچائز سے بعد از بائیو میٹرک تصدیق اپنی پوری رقم وصول کر رہے ہیں۔

موصولہ رقم پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جارہی ہے۔ سروس چارجز محکمہ زکوة و عشر نے ٹیلی نار ایزی پیسہ کو ادا کر دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں