ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مینٹیننس اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل

District headquarter hospital mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف ،ایکسیئن بلڈنگ سید کرار حسین شاہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 24 نومبر 2023) شرکائے اجلاس کی متفقہ رائے کے بعد21 سٹاف ملازمین ،9 ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی نومبر کی تنخواہوں کی ادائیگی ، ڈیٹا اینٹری آپریٹرزکے جولائی تا اکتوبر بقایا جات کی ادائیگی،02 پرنٹرزکی خریداری، ایمبولینس کی مرمت اور مختلف ادائیگیوں سمیت دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام الناس کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مینٹیننس اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو پوری ایمانداری اور نیک نیتی سے خرچ کرے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مینٹیننس اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!