punjab food authority

فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر دکاندار کو جرمانہ

منڈی بہاؤالدین۔ پنجاب فوڈاتھارٹی منڈی بہاءالدین کاگوجرہ میں غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والی دوکانوں کو جرمانے

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27 اگست 2022) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع منڈی بہاوالدین کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرہ کے علاقوں میں دودھ فروخت کرنے والی دوکانوں کو چیک کیا.

پہلے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، دودھ کو مقرر کردہ درجہ حرارت میں سٹور نہ کرنے، موقع پر دودھ کے سیمپلز کو جدیدآلات سے چیک کیاگیا اور ان میں ایس این ایف کی مقدار فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے مطابق نہ ہونے کی بنا پر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن13کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی اوربھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں