پانچ سالہ مغوی بچہ 72 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، تاوان کی رقم بھی برآمد

girls
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین پولیس کی بڑی کارروائی، پانچ سالہ مغوی بچہ 72 گھنٹوں میں بحفاطت بازیاب، تاوان کی رقم 30 لاکھ روپے برآمد، ایک اغوا کار پولیس مقابلے میں ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار جبکہ واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا

منڈی بہاءالدین: تھانہ میانہ گوندل کی حدود سے اغواء ہونے والا پانچ سالہ بچہ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس نے اغواء کاروں کے قبضے سے تاوان کی 30 لاکھ روپے رقم بھی برآمد کر لی، جبکہ ایک اغواء کار مقابلے میں ہلاک ،دوسرا زخمی حالت میں جبکہ وقوعہ میں ملوث تیسری ملزمہ بھی گرفتار

تفصیلات کے مطابق، 6 اپریل بروز اتوار کو تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ ممدانہ سے پانچ سالہ عبداللہ ولد خالد محمودصبح گیارہ بجے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔ والد کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا کہ نامعلوم افراد نے بچے کو اغواء کر لیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا.

اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے جدید تفتیشی طریقے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت دی۔ ڈی ایس پی سرکل ملکوال کی سربراہی میں،ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل،IT برانچ اور سی آئی اے پولیس ٹیم نے شب و روز محنت کرتے ہوئے بچے کا سراغ لگایا اور اسے اغواء کاروں کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ڈفر جنگل میں تاوان کی رقم وصول کرنے کی غرض سے آئے ہوئے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پاکر پولیس نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپہ مارا تو اغواء کاروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک اغواء کار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کا تعلق ضلع بہاولپور تحصیل یزمان چک نمبر 129 ڈی این بی سے ہے .

ہلاک ملزم کی شناخت شان علی ولد محمد نواز قوم مسلم شیخ جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ماجد ولد رمضان قوم گوپیرا سے ہوئی ہے جو کہ بہاولپور کے رہائشی ہیں تاہم وقوعہ میں ملوث ملزمہ عصمت بی بی کا تعلق ممدانہ علاقہ تھانہ میانہ گوندل سے ہے .

ڈی پی او وسیم ریاض نے پولیس ٹیم کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پانچ سالہ مغوی بچہ 72 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، تاوان کی رقم بھی برآمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!